صدر ایردوان نے جنوبی ایشیائی جزیرے ملک مالدیپ کے اپنے ہم منصب محمد معیزو سے ملاقات کی۔
مالدیپ کے نومنتخب صدر نے اپنے پہلے سرکاری دورے کا اہتمام ترکیہ سے کیا ۔
محمد معیزو نے صدر ایردوان سے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں معیزو کی میزبانی کی۔
بند کمرے کی میٹنگ کے بارے میں مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔
مالدیپ جزیرہ نما ملک ہندوستان کے جنوب مغرب ، بحر ہند میں واقع ہے۔
مالدیپ کی آبادی تقریباً 5 لاکھ 90 ہزار ہے۔
ریاست کا مذہب اسلام ہے۔