
ترکی کے شرناک، صرت، وین اور ہکاری صوبوں میں علیحدگی پسند شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترک سیکیورٹی فورسز اس سے پہلے دہشت گردوں کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کو تباہ کر چکی ہے۔ یہ آپریشن ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔
اس آپریشن میں جیندر میری پبلک سیکیورٹی کمانڈ، جیندر میری کمانڈو، جیندر میری اسپیشل فورسز اور پولیس اسپیشل آپریشن کے اہلکار شامل ہیں۔ آپریشن کے لئے 2500 سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہں۔
اس سال 13 جولائی کو شروع ہونے والے لائٹننگ آپریشن میں اب تک 124 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ان دہشت گرد تنظیموں کے 53 سہولت کار گرفتا ہوئے۔ دہشت گردوں کے 190 ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔
Tags: ترکی میں دہشت گردی