turky-urdu-logo

آذربائیجان کے شہری علاقوں پر آرمینیا کا ایک بار پھر حملہ، درجنوں شہید

آرمینیا نے آذربائیجان کے گنجان آباد شہر تارتر پر حملہ کر دیا۔ یہ حملہ ایک قبرستان میں کیا گیا جہاں لوگ اپنے پیاروں پر حاضری دینے کے لئے آئے ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں درجنوں افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

آذربائیجان کے پراسیکیورٹر جنرل آفس نے بیان جاری کیا ہے کہ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 43 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 128 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آرمینیا کے حملوں میں اب تک شہری علاقوں میں 1529 گھر، 79 اپارٹمنٹس اور 290 پبلک بلڈنگز تباہ ہو چکی ہیں۔

اتوار کی رات آرمینیا نے آذربائیجان کے ایک اور گنجان آباد شہر گانجا پر رات کی تاریکی میں بمباری کی تھی جس میں 10 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Read Previous

ترکی: علیحدگی پسند دہشت گردوں کے خلاف یلدرم -13 بیسلر اسٹریم آپریشن

Read Next

ترکی اور کوسٹا ریکا کی ٹیکانولوجی کمپنیوں کے مابین ترقیاتی معائدہ

Leave a Reply