
یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان دییر لیین اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈاریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وون دیر لیین اور مائیکل نے اجاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔
الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون ، گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو، سینیگال کے صدر میکی سال، سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے، کرغزستان کے صدر سعد جیپروف، عراق کے صدر عبداللطیف ریشد، عراق کے وزیر اعظم محمد شعیہ ال سوڈانی اور سوڈانی خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان نے کاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔
عراقی کرد علاقائی حکومت کے سابق صدر معسود برزانی نے بھی صدر ایردوان کو ٹیلی کرتے ہوئے زلزلے سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
قہرمان ماراش میں گزشتہ ہفتے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئی ہیں اور اس زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے۔