
عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا باقاعدہ آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو رہا ہے۔
آسٹریلیا کے اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وُڈ، ایشٹن ایگار، پیٹ کمنز، ایڈم زامپا، کین رچرڈسن، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ہنری کلاسن (وکٹ کیپر)، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، راسی وین ڈر ڈوسن، بیجورن فورچوئن، کیشپ مہاراج، لنگی نگیدی، کگیسو ربادا، اینرچ نوکیا، تبریز شمسی، ویان مُلڈر، ڈیوین پریٹوریس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس سے قبل راؤنڈ میں بنگلہ دیش، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا نے برتری حاصل کرتے ہوئے سپر 12 میں جگہ بنائی تھی۔