turky-urdu-logo

97ویں ترک یوم جمہوریہ کے موقع پوری دنیا سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

آج ترکی اپنا 97 ویں یوم جمہوریہ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پوری دنیا سے ترکی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ترک صدر کو مبارکباد کا خط بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ “میری طرف سے اور آذربائیجان کے عوام کی طرف سے ، میں آپ کو اور آپ کے ملک کے عوام کو 29 اکتوبر  یوم جمہوریہ کے موقع پر دلی مبارکباد  پیش کرتا ہوں انہوں نے  نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔”

انہوں نے مزید کہا ، “یہ بڑی مسرت  کی بات ہے کہ ہم ہمیشہ جمہوریہ ترکی کی کامیابیوں  سے سیکھتے ہیں اور ترکی کی کامبیابی میں بھی اتنا ہی خوش ہوتے ہیں جتنا اپنی کامیابی میں خوش ہوتے ہیں۔ “

پاکستانی وزیر اعظم اور صدر نے ترکی کے 97ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر  ترکی کے عوام اور حکومت کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا۔

صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “میں دل کہ گہرایوں سے ترک حکومت اور  برادر  ترک عوام کو 97 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

ان کا کہنا تھا کہ دونوں قوموں نے بار ہا یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی آزادی کے تحفظ کے لیے کس قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترک حکومت اور عوام کے نام پیغام میں کہا ” میں اپنی ظرف سے اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے ترکی کے 97 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر برادر عوام اور  ترک حکومت  کو دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں”

Read Previous

مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، سائرس سجاد قاضی

Read Next

ترکش ایتھلیٹ نے انٹر نیشنل سوئمنگ لیگ میں 2 ریسیں اپنے نام کر لی

Leave a Reply