TurkiyaLogo-159

ترکیہ کا تفریحی شہر بودرم دنیا کے مشہور برانڈز کے لیے ہاٹ سپاٹ بننے کے لیے تیار ہے،بودرم مئیر

بودرم کے مئیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا تفریحی شہر بودرم دنیا کے مشہور برانڈز کے لیے ہاٹ سپاٹ بننے کے لیے تیار ہے۔

احمد آراس نے مالٹا میں منعقد ہونے والے بحیرہ روم کے سیاحتی فورم سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بودرم ایک ایسی منزل بننے کی طرف پراعتماد قدم اٹھا رہا ہے جہاں عالمی شہرت یافتہ برانڈز، مشور ہوٹلز آکر اپنا کام کریں گے یہ ان سب برانڈز کے لیے ایک ہاٹ سپاٹ کا کام کرئے گا۔

بودرم میونسپلٹی اور بودرم پروموشن فاؤنڈیشن (BOTAV) کے تعاون سے بحیرہ روم کی سیاحت فاؤنڈیشن (MTF) کے زیر اہتمام اس فورم کا مقصد سیاحت کے مستقبل اور اس شعبے میں نئے رجحانات پر بات چیت کے ساتھ علاقائی ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو بڑھانا ہے۔

دنیا بھر کے ممالک کے اعلیٰ سطحی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، خاص طور پر بحیرہ روم کے ساحل پر رہنے والوں سے، آرس کا کہنا تھا کہ اس اجلاس سے تمام شرکت کرنے والوں اور مجموعی طور پر عالمی سیاحت کو فائدہ ہوگا۔

ترکیہ اور بودرم کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے آراس کا کہنا تھا کہ ملک میں قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ ماضی سے لے کر حال تک اس کے باشندوں کے ذریعہ تعمیر کردہ تاریخی اور انسانی وسائل کے ساتھ مضبوط متبادل مواقع موجود ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مودرم بحیرہ روم کا سب سے اہم سیاحتی مقام ہے ، ہمارے پاس بحیرہ روم کے دیھر مقامات سے زیادہ قدرتی خوبصورتی موجود ہے اس لیے ہم بودرم کو بحیرہ روم کا اہم سیاحتی مقام بنانا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 2019 میں بودرم نے 13 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کی جبکہ 2020 میں کورونا وائرس کی وبائی مرض کی وجہ سے صرف 5 لاکھ 30 ہزار سیاح ہی بودرم آئے۔

اراس مے مزید کہا  کہ انہیں یقین ہے کہ رواں سا ل بودرم تقریبا 15 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرئے گا۔

Alkhidmat

Read Previous

کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے، ترجمان طالبان

Read Next

ترکیہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

Leave a Reply