ozIstanbul

ترکیہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

ترکیہ میں 2021-22کا تعلیمی سیزن گزشتہ روز ختم ہو گیا۔ رپورٹ کارڈ ز کی تقسیم کے بعد 18ملین سے زیادہ طلباء نے اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز کر دیاہے ۔ بچے 12ستمبر تک  یہ چھٹیوں انجوائے کریں گے۔ 12ستمبر کے بعد نئے سیزن کے آغاز کے ساتھ سکول ایک بار دوبارہ کھولے گے۔

استنبول میں قائم سکول نے  اُسکودار رہان  فیلک  اسٹیڈیم میں رپورٹ کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد  کی گئی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تقریب میں بچوں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کی  بچے اور نوجوان تعمیر کریں گے  لہذا ہم  تعلیم کے تمام مواقع کو متحرک کر رہے ہیں۔ ترکی کے روشن مستقبل سے متعلق  اپنی امیدوں کو وسعت دینے کی وضاحت کرنے والے صدر ایردوان نے   کہا کہ  طلبا کی تعداد میں سب سے زیادہ   اضافہ کرنے والے ایک ملک ہونے کے  باوجود   ہم  بین  الاقوامی  معیار کے  تناظر میں سب سے  زیادہ ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہیں۔

تعلیمی معیار کومزید بہتر  بنانے کے زیر مقصد  کثیر پہلو   جدوجہد کرنے کا ذکر کرنے والے   جناب ایردوان نے بتایا کہ ہمارے تمام تر بجٹوں میں شعبہ تعلیم کے لیے سب سے زیادہ حصہ مختص کیا گیا ہے۔

ہم ہر تعلیمی سال کے اختتام پر وسیع سوچ اور  تعلیم کے زیور سے منور  طلبا کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

"کل کے انجینئر، ڈاکٹر اور اساتذہ ہمارے  یہی  بچے ہیں  جنہیں آج رپورٹ کارڈ ز  ملے ہیں۔ یہ بچے اور نوجوان، ، کل کے  ترکی  کی نشاط کریں  گے۔  اس مقصد کے تحت ہم  بیس برسوں سے شعبہ تعلیم پر خصوصی  توجہ دے رہے ہیں

 

پچھلا پڑھیں

ترکیہ کا تفریحی شہر بودرم دنیا کے مشہور برانڈز کے لیے ہاٹ سپاٹ بننے کے لیے تیار ہے،بودرم مئیر

اگلا پڑھیں

کرکٹ: ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی پوزیشن میں بہتری تیسرے نمبر پر آگیا

تبصرہ شامل کریں