![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2020/11/trem-blog-259-23-10-2020.jpg)
ترکی میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ ترکی یا بیرون ملک مقیم غیر ملکی ورک پرمٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب جانیے اس رپورٹ میں۔ ورک پرمٹ کا حصول وزارت مزدور اور سماجی تحفظ سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ادارہ غیر ملکیوں کو محدود مدت کے لیے رہائشی اور ورک پرمٹ جاری کرتا ہے۔
وزارت مزدور اور سماجی تحفظ کو ورک پرمٹ کے لیے درخواستیں کسی بزنس یا کمپنی کے ذریعے بھجوائی جاتی ہیں۔ کام کے اجازت نامے میں کسی غیر ملکی کو ہر جگہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ کوئی غیر ملکی کسی آجر کے بنا خود ورک پرمٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکتا۔
ترکی میں کم سے کم چھ ماہ کا رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے غیر ملکی ترکی سے ہی ورک پرمٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ غیر ملکی جن کے پاس رہائشی اجازت نامہ نہیں ہے ان کو اپنے آبائی ملک سے ورک پرمٹ کے لئے درخواست دینا ہوگی۔ وہ تمام افراد اپنے ممالک میں قائم ترک سفارت خانے یا کونسل خانے کے توسط سے آن لائن درخواستیں دائر کریں گے۔
درخواست ذاتی طور پر کسی مقامی کاروباری شحص یا کنسلٹینٹ کے ذریعے دائر کی جاتی ہے۔ تمام دستاویزات کو قانونی طور پر جمع کروانے کے بعد وزارت 30 دن کے اندر مثبت یا منفی فیصلہ کر کے کیس ختم کر دے گی۔ ورک پرمٹ کے بارے میں طریقہ کار اور ضوابط شعبے کےلخاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ وزارت کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں ریاست کی فیسوں کی ادائیگی کے بعد ورک پرمٹ کارڈ کو کام کے پتے پر ارصال کر دیا جائے گا۔
وہ غیر ملکی افراد جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں وہ ورک پرمٹ کی حصولی کے بعد 180 دنوں کے اندر ترکی تشریف لائیں اور 20 کاروباری دن کے اندر اندر ترکی کے ایڈریس رجسٹری سسٹم میں اندراج کروایں۔