turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات،کیسز کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 358 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 3 ہزار 93 اموات ہو چکی ہیں۔
ملک میں اب تک 59 ہزار 215 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 382 ہو گئی ہے اور 12 سو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read Previous

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر تضادات، بی بی سی

Read Next

نئے ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے صدر طیب اردوان نے سوشل میڈیا پلان تیار کر لیا

Leave a Reply