Turkiya-Logo-top

غزہ میں اسرائیلی بمباری، اقوم متحدہ خاموش، امریکہ جانبدار

غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی جانب سے جوابی راکٹ باری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔
تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال بیان جاری نہیں کیا جاسکا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے حماس کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ حملے کی مذمت کی لیکن 24 فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کرنے پر امریکہ نے ایک جملہ تک نہیں کہا۔
امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کشیدگی ختم ہونی چاہیے اور نسلوں سے آباد فلسطینیوں کو شیخ جراح سے نہیں نکالاجانا چاہیے۔
ادھر سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی بمباری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی، نمازیوں کےخلاف وحشیانہ کارروائی قابل مذمت ہے، عالمی برادری اسرائیلی قبضےکو روکے۔
دوسری جانب غزہ کی صورتحال پر اوآئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا جس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔

Read Previous

غزہ پر اسرائیلی بمباری ، شہدا کی تعداد26 ہوگئی

Read Next

مریم عفیفی

Leave a Reply