turky-urdu-logo

استنبول کے مشہور بازار

ترکی دنیا کا ایک بہترین سیاحتی مقام اپنے شہر استنبول کے رنگ برنگے بازاروں، ماڈرن مالز اور اسپائس بازار کی وجہ سے خاصا جانا جاتا ہے۔ جن میں ڈیزائنر ملبوسات، روایتی مصنوعات سمیت ہر قسم کی اشیا دستیاب ہیں۔ لیکن اگر کوئی پہلی دفعہ ترکی گئے ہیں اور خریداری کے خواہشمند ہیں تو درج ذیل مقامات کاوزٹ لازمی کریں۔

استنبول گرینڈ بازار

مسجد سلطان احمد سے دس منٹ کی پیدل مسافت پر واقع استبنول گرینڈ بازار دنیا کی قدیم ترین بازاروں میں سے ایک ہے۔ 15 ویں صدی کے اس بازار میں چار ہزار سے زیادہ دکانیں ہیں جن میں ترکش قالین، نوادرات، کپٹرے، زیورات اور برین کی دکانین شامل ہیں۔

رنگین لالٹینوں اور ترک کافی کی دلکش خوشبو کے درمیان طویل راستے پر گھنٹوں گزارنے کے لیے تیار رہیں۔ کیونکہ اس خوبصورت بازار میں وقت گزانے کا پتا نہیں چلتا۔

اسپائس بازار

اسپائس بازار جسے مصری بازار بھی کہا جاتا ہے مقبولیت اور اپنی تاریح کے اعتبار سے مشہور ہے۔ یہاں ترک لوازمات، مٹھایاں، مسائلہ جات، خشک میوہ جات اور چائے کی ہر ورائٹی دستیاب ہے۔ استنبول میں ایمنونو ضلع میں واقع رنگ برنگا، ہجوم سے بھرپور یہ بازار تازہ کھانوں کی ٹھیلوں سے سجا رہتا ہے۔

سہافلار بازار

استنبول میں گرینڈ بازار اور مسجد بایزید کے درمیان واقع سہافلار بازار کتابوں کے شوقین افراد کے لیے بہترین مقام ہے۔ یہاں عثمانیہ دور کے نقشے، نسخے، قدیم کتابیں اور نایاب کتابیں کے اسٹال لگائے گئے ہیں جو کسی بھی کتابوں کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔

استقلال ایونیو

استنبول کے علاقے بییوٖغلو کی مشہور گلی استقلال ایونیو تقسیم اسکوائر کو گلاسترائےاور ٹنل اسکوائر سے ملاتی ہے۔ اس تاریح ساز گلی میں 24 گھنٹے گہماگہمی رہتی ہے اور یہاں تمام لوکل اور انٹرنیشنل برانڈز کی دکانیں موجود ہیں۔

کینیون

ضلع لیوینٹ میں گھلی فضا میں جدید طرز پر بنا کینیون شوپنگ مال سیاحوں کی توجہ کا خصوصی مرکز ہے۔ ترکی آ کر شاپنگ کرنے والے افراد کو مشورہ ہے کہ وہ شوق دکان کا وزٹ ضرور کریں۔

علاوہ ازیں ترکی میں ہفتہ وار بازار اور ونٹیج اور سکینڈ ہینڈ کپروں کے بازار بھی لگتے ہیں۔

Read Previous

ترکی، فٹ بال کے تمام کھلاڑی کورونا وائرس سے محفوظ

Read Next

سلطنت عثمانیہ کے سنہری دور کا محکمہ "اوقاف”

Leave a Reply