صدر ایردوان نے بحیرہ مرمرہ کو صاف کرنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیرہ مرمرہ کو آبی حیات کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بحیرہ مرمرہ کو آبی حیات کے لیے محفوظ بنانے کے لیے گندگی کی صفائی جلد سے جلد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے سمندروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ بحیرہ مرمرہ کی صفائی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
صدر نے سمندر میں گندگی کی تہہ بننے کی وجوہات اور اس کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پارٹی سے قطع نظر اداروں کی کوتاہیوں کو پورا کریں اور بروقت ضروری اقدامات کریں۔
