ہم اپنے 2023 کے اہداف سے دستبردار نہیں ہوئے، صدر ایردوان

صدرایردوان نے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں آق پارٹی کی گروپ میٹنگ سےخطاب کیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کےساتھ مل کر ترکیہ کی صدی کی تعمیر وترقی پر کام کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ گرینڈ نیشنل اسمبلی جسے ہم ایسی جگہ  کے طور پر دیکھتے ہیں جو قوم کی امنگوں کی امین ہے، آزادی کی جدو جہد اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

ہم نے ہمیشہ اپنی قوم کی مرضی کو اہمیت دی ہے اور اس اصول کو برقرار رکھا ہے ، جسکی نمائندگی قومی اسمبلی ہر حال میں کرتی ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جب ملک دشمنوں نے 2007 میں آئین اور قومی اسمبلی کے ضوابط کو پامال کیا تاکہ ہمیں صدر کا انتخاب کرنے سے روکا جا سکے، تو ہم نے اس کا حل کہیں اور نہیں بلکہ یہاں تلاش کیا۔ جب بھی ہم اپنی جمہوریت کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق اور آزادیوں اور اپنی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے آئین اور قوانین کو بہتر بنانے کے لیے نکلے تو ہم نے اس کا حل یہیں ڈھونڈا، کہیں اور نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انشاءاللہ، ہم اپنی اسمبلی کے ساتھ مل کر ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔

Read Previous

ٹیکنو فیسٹ 2023 کا شیڈول سامنے آگیا

Read Next

برطانیہ:بڑھتی مہنگائی کے خلاف 5 لاکھ افراد سڑکوں پرنکل آئے

Leave a Reply