
ترک ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
ٹیکنوفیسٹ 2023 ازمیر میں 16سے 19مارچ ، استنبول میں 27 اپریل سے یکم مئی اور انقرہ میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک منعقد کیاجائے گا۔
ٹیکنوفیسٹ 2023کے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرآپ مستقبل کی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز میں اپنا نام چاہتے ہیں تو بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کا مقابلہ آپکے لیے بہترین ہے۔
مقابلے میں حصہ لینےکے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے ۔