turky-urdu-logo

زلزلے سےمتاثرہ اپنے شہریوں کو نہ تنہا چھوڑا ہے نہ کبھی چھوڑیں گے، صدر ایردوان

ہاتے میں شہری تبدیلی کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ملبے تلے مرنے والے اپنے کسی شہری کو نہیں بھولے اور نہ بھولیں گے۔

ہم نے زلزلے کے پہلے دن سے ہی اس معاملے پر غور و فکر کرنا شروع کر دیا تھا۔

ہم نے زلزلہ زدہ علاقوں میں رہنے والے اپنے شہریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔

صدر ایردوان نے ہاتے میں شہری تبدیلی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔

6 فروری کے  زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں پر اللہ کی رحمت کی دعا کرتے ہوئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہاکہ  اگرچہ زلزلے کو 209 دن گزر چکے ہیں، لیکن اس سے ہمارے دلوں میں لگے زخم ابھی بھی تازہ ہیں۔

ہم ملبے تلے مرنے والے اپنے کسی شہری کو نہیں بھولے اور نہ بھولیں گے۔ ہم نے زلزلے کے پہلے دن سے ہی اس معاملے پر اپنی سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے زلزلہ زدہ علاقوں میں رہنے والے اپنے شہریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔

ہم زلزلے سے تباہ ہونے والے اپنے شہروں کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں

11 صوبوں کو پہنچنے والی تباہی کی شدت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے زلزلے کے فوراً بعد علاقے کے دورے کے دوران دیکھا کہ ہمیں کس قسم کی آفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہاتے اور اس کے اضلاع صدی کی تباہی کا شکار ہوئے۔ اسی طرح ہماری ریاست کا عزم اور زخموں پر مرہم رکھنے کی کوششیں بھی تمام تر مشکلات کے باوجود ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

Read Previous

پاک ترک معارف سکول نے قازقستان میں 11ویں انٹرنیشنل ینگ نیچرلسٹ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی

Read Next

پاک ترک معارف سکول کے چک شہزاد کیمپس میں ایف ایس سی اور اے لیول کی گریجویشن کی تقریب

Leave a Reply