TurkiyaLogo-159

دنیا چرنوبل کی طرز کے ایک اور نیوکلیئر پلانٹ دھماکے کی متحمل نہیں ہو سکتی، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ دنیا چرنوبل کی طرز کے ایک اور نیوکلیئر پلانٹ دھماکے کی متحمل نہیں ہو سکتی

صدر ایردوان نے یوکرین کے شہر لفیف میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انوتونیو گوئترس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا عالمی برادری سے روس یوکرین تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کا تصفیہ بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی طے ہو گا تو کیوں ناں دونوں فریقین وقت ضائع کئے بغیر بات چیت کے دروازے کھول دیں

صدر نے اناج معائدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے اجناس کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، یکم اگست سے اب تک 6 لاکھ 25 ہزار اناج یوکرین سے مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے، استنبول کے تاریخی معاہدے نے دنیا کو ایک بڑے غذائی بحران سے بچایا ہے

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روس اور یوکرین کی لڑائی میں ژاپروژیا کے ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے کو خودکشی قرار دے دیا۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لفیف میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکے اور ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہ دونوں ملکوں کی لڑائی میں ژاپروژیا کے نزدیک قائم ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکے

یوکرین کے صدر نے پاور پلانٹس پر ہونے والے حالیہ حملوں کو روس کی ارادی کارروائی قرار دیا ہے۔

روس نے یوکرین کی جن دفاعی املاک پر مارچ میں قبضہ کیا تھا ان پر حالیہ ہفتوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملوں کا الزام عائد کررہے ہیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ میں ارجیئس انٹرنیشنل ٹریک بائیسکل ریس کا آغاز ہو گیا

Read Next

ترکیہ میں مہنگائی عروج پر لیکن سینٹرل بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کر دی

Leave a Reply