turky-urdu-logo

اناج برآمدات برقرار رکھنےمیں ترکیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں ،جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اولاف شولز نے بلیک سی گرین انیشیٹو کے ذریعے یوکرین سے اناج کی برآمدات کو برقرار رکھنے میں ترکیہ کی  کوششوں کی تعریف کی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے چانسلر  شولز  کی گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ  شولز اور ایردوان نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ چانسلر شولز  نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کے ذریعے یوکرین سے اناج کی برآمدات کو برقرار رکھنے میں ترکیہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ہیبسٹریٹ نے اپنی  رپورٹ  میں  کہا ہے کہ  عالمی  رہنما روس کی جوہری بیان بازی پر خدشات  کا شکار ہیں۔

چانسلر شولز نے روس کے ان الزامات کو صاف طور پر مسترد کر دیا کہ یوکرین "ڈرٹی بم” کو بے بنیاد استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان ہیبسٹریٹ نے  کہا ہے کہ  شولز اور  ایردوان  نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان روس اور یوکرینی ہم منصب سے اناج بحران کے حوالے سے رابطہ کریں گے، وزیر خارجہ

Read Next

ترکیہ کےسب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اجرا، آٹھ لاکھ سےزائدرخواستیں جمع

Leave a Reply