ترک سماجی ہاوسنگ منصوبے ،”میرا پہلا گھر، میرا پہلا کاروباری منصوبہ” کے اجرا کے بعد اب تک تقریباً 8 ملین سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروائی جس میں تقریباً 2 ملین نوجوان شامل ہیں۔
ترک وزارت ماحولیات، شہر کاری مرات کورم ترکیہ کے سب سے بڑے رہائشی منصوبہ میں سب سے زیادہ دلچسپی نوجوانوں کی تھی ۔
انہوں نے کہا درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی اور 5.1 ملین درخواستیں اہل تھیں اور سب سے زیادہ درخواستیں استنبول میں دائر کی گئی تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ منصوبے کی قرعہ اندازی جلد ہی شروع کی جائے گی اور اگلے سال کے مارچ میں اس منصوبے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 25 اکتوبر 2022 کو اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے خود شرکت کی تھی۔ منصوبے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 20 فیصد گھر نوجوانوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ اس بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں ملک کے تمام 81 صوبوں میں کل 5 لاکھ مکانات اور 50 ہزار کام کی جگہوں کی ترقی شامل ہے۔
ایردوان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ مکانات کی تعمیر دو سالوں میں مکمل ہو جائے گی اور 2028 تک تمام 5 لاکھ مکانات تعمیر کر لیے جائیں گے۔
مرات کورم نے بتایا کہ فی الحال 17 صوبوں میں تقریباً چھ ہزار مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے۔