ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اناج بحران کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیرپوتن اوریوکرینی صدر دیمیرزیلنسکی سےرابطہ کریں گے وزیر خارجہ نے کہا ہم نے اناج کے حوالے سے دونوں ممالک سے روابطے شروع کر دئے ہیں ۔ روس کی جانب سے اناج اور کھاد کی راہ میں رکاوٹیں تاحال جاری ہیں جبکہ ، ترکیہ اقوام متحدہ کے ہمراہ اس سلسلے کا قریبی جائزہ لے رہا ہے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔
ترکیہ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کا جاری رکھنے کا ذکر کرنے والے چاوش اولو نے کہا کہ صدر ایردوان روسی اور یوکیرین ہم منصبوں سے اس معاملے پر مذاکرات کریں گے۔
صدر پوتن کے ترکیہ میں گیس ترسیل مرکز قائم کرنے کی پیش کش کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اولو نے بتایا کہ گیس مرکز کے بارے میں پوتن کی پیش کش کے بعد وزرا توانائی کو فرائض سونپے گئے ہیں۔ اسوقت دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان کام جاری ہے۔