
ترک یوم جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ پر پاکستان میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد
- وفاقی دارالحکومت کے ترک سفارت خانے میں یوم جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں اعلی پاکستانی حکام کے ساتھ پاکستانی اور ترک شہریوں نے بھی شرکت کی۔
ترک سفیر مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے 29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔
ترک سفیر نے صدر ایردوان کا پیغام بھی تقریب میں پڑھ کر سنایا۔
انکا کہنا تھا کہ میں اپنے برادر ملک اور اپنے بھائیوں کو یوم جمہوریہ کی سالگرہ پر اپنی قوم اور اپنے لوگوں کی طرف سے مبارک باد دینا چاہتا ہوں ۔
انکا کہنا تھا کہ ہم "ترکیہ کی صدی” کے سلسلے ترکیہ کو ایک عظیم ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ اسکو تعمیر و ترقی ، کاروبار و صحت سمیت ہر شعبے میں آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔
تقریب میں میوزک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
- اسلام آباد میں میونسپل سروسز فراہم کرنے والی کیپیٹل ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے زیر اہتمام پاکستان مونومنٹ میں ترک جمہوریہ کے 99 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی اور سی ڈی اے کے صدر محمد عثمان یونس سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور دونوں ملکوں کی تعمیر و ترقی کے لیے دعائیں کی گئی۔
- اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ کو ترکیہ جمہوریہ کے 99 سالہ جشن کے موقع پر ترک پرچم سے رونق افروز کیا گیا۔
- ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز اسلام آباد میں بھی تقریب منعقد کی گئی ۔
ترک سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے اہلیہ کے ہمراہ کیک کاٹا اور شرکا سے خطاب کیا ۔
تقریب میں طلباء و طالبات نے نغمے بھی پیش کیے۔
کراچی
- ترک یوم جمہوریہ کے موقع پر کراچی قونصلیٹ میں بھی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری اور ترک قونصل جنرل شریک ہوئے۔
ترک قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
لاہور
- ترکیہ کے قومی دن پر پاکستان کے شہر لاہور میں ترک قونصلیٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور ترک قونصل جنرل امیر اوزبے نے تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
چین، ایران اور امریکہ کے سفارتی حکام نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں لاہور میں موجود ترک فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔