turky-urdu-logo

آئیڈیاز 2024: پاکستانی ڈیفنس انڈسٹری کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا معاہدہ

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے میلے آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کی دفاعی صنعت واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور ترکیہ کی دفاعی کمپنی ریپکان کے درمیان 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے اورمعاہدے کے تحت 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کے موقع پر نائب وزیر ترکیہ بلال دردالی اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ بھی موجود تھے۔

Read Previous

جی 20 اجلاس میں صدر ایردوان کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے دہائی، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Read Next

ترکیہ کے نائب وزیرِ دفاع کی مزارِ قائد پر حاضری، ترک سفیر بھی ہمراہ

Leave a Reply