ترکیہ کے نائب وزیرِ دفاع بلال دردالی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ترکیہ کے نائب وزیرِ دفاع اور ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا مزارِ قائد پر تعینات فوجی دستے کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ترکیہ کے نائب وزیرِ دفاع اور سفیر پاکستان میں ہونے والے انٹرنینشنل ڈیفنس انڈسٹری میلے(آئیڈیاز) کے لیے تشریف لائے تھے۔