انصاری فلمز اور تکدن فلمز کے پرچم تلے بننے والے ڈرامہ سیریل "ترک لالا” کی ٹیم اس وقت ترکی میں موجود ہے۔ ترکی میں ان کی میزبانی تکدن فلمز نے کی ۔
ادکاروں نے کمال تکدن کے ہمراہ ترک لالا کے نام سے جانے، جانے والے عبدالرحمان پشاور کے مزار پر حاضری دی۔
کمال تکدن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرحمان پشاور نے جنگ بلقان اور آزادی کی جنگ میں ترکی کا بھرپور ساتھ دیا ۔
نومبر 2020 میں اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی فلم پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری اور ترکی کے تکدن فلم کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے پروڈیوسرز نے مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ کرلیا۔
بعد ازاں جنوری 2021 میں کمال تکدن پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو میں چلنے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں کے ساتھ پاکستانی دورے پر آئے تو انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت سے بھی ملاقات کی۔
ترک وفد کی حکومت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کروانے میں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ معاہدے سے متعلق معاہدہ کرلیا۔