turky-urdu-logo

وبا کی عالمی صورتحال

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اب تک 4 کروڑ 33 لاکھ 74 ہزار 933 افراد متاثر اور 11 لاکھ 59 ہزار 472 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے  افراد کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 15ہزار705 ہو گئی ہے ۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار510 اور متاثرہ افراد کی تعداد88 لاکھ 89 ہزار 183 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 50 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں11 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور34 ہزار761 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 28 ہزار 896 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں 8 لاکھ 88 ہزار 715 افراد متاثر اور 34 ہزار 149ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read Previous

فرانس سفیر واپس بلا کر صورتحال مزید کشیدہ بنا رہا ہے، ترک وزارت خارجہ

Read Next

سپر لیگ میں گالسترائے کو گزیانتیپ سے شکست کا سامنا

Leave a Reply