turky-urdu-logo

چناق قلعے فتح ترکیہ کی تاریخ کے اہم باب میں سے ایک ہے،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

ترک کمیونیکیشنز  ڈائریکٹر فرحتین التون نے چنا قلعے کی فتح اور شہداء کے دن کی یاد تاہ کرتے ہوئے کہا کہ چناق قلعے  فتح ایک بہادری کی عظیم داستاں کا نام ہے جو آج بھی پوری دنیا میں اپنی فتح کا اعلان کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چناق قلعے کی فتح ترکیہ کی تاریخ کے سب سے قیمتی سبق میں سے ایک ہے۔

یہ فتح ایک ایسی مثال ہے جو اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ہماری قوم کے صدیوں کے عزم اور بہادری پر روشنی ڈالتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چنا قلعے ہماری قومکو ہر وقت اور ہر حال میں اپنی آزادی کے لیے لڑنے کے لیے تیار رکھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مستقبل کی نسلوں تک چناق قلعے کی فتح کی اہمیت  کو پہنچانا ہمارے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے۔

Read Previous

ہمارے وطن کا ایک ایک زرہ ہماری جمہوریت اور ترقیاتی اقدامات سے مستفید ہوا،صدر ایردوان

Read Next

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں اسلاموفوبیا کے عنوان سے گول میز کانفرنس کا انعقاد

Leave a Reply