
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں "اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی کی اہمیت ” کے عنوان سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
گول میز کانفرنس میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے عالمی یکجہتی کی بہت ضرورت ہے۔
یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور تمام مسلمانوں کہ یکجا ہو کر اس پر کام کرنا چاہیے۔