
8 نومبر آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان کو آذربائیجان کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔
یہ دن آذربائیجان کے علاقے کاراباخ کی فتح کا دن ہے۔
آذری فوج نے 2020 میں آرمینیا سے کاراباخ کا قبضہ چھڑایاتھا۔
پاکستان اور آذربائیجاندونوں ملکوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ قائم ہے۔
8 نومبر یوم فتح کے موقع پر اسلام آباد میں آذبائیجانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بہادر آذری فوج کے چاق و چوبند دستوں نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پریڈ کا انعقاد بھی کیا۔
Tags: آزربائیجان پاکستان