
ترک صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بحیرہ اسود کے برآمدی معاہدے کے تحت بھیجے جانے والا روسی اناج غریب افریقی ممالک کو مفت دیا جانا چاہیے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ولادیمیر پیو ٹن کے ساتھ میری فون کال میں ہم نے اناج راہداری کے بارے میں بات چیت کی۔دونوں صدور نے غریب ممالک کو مفت اناج دینےپر رضامندی کا اظہار کیا۔
یہ تبصرہ بدھ کے روز ماسکو کی جانب سے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے اناج کے معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے بعد سامنے آیا ۔
اس ہفتے کے شروع میں، پیوٹن نے کہا کہ اگر روس دوبارہ معاہدے سے دستبردار ہو جاتا ہے، تو وہ "غریب ترین ممالک” کے لیے مقرر کردہ اناج کی پوری مقدار کو اپنے ذخیرے سے مفت میں بدل دے گا۔