TurkiyaLogo-159

فتح صرف ترکیہ کی ہے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے شہر کسکلی میں شہریوں سے خطاب کیا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ رن آف الیکشن اب قوم کی حمایت سے مکمل ہو چکا ہے، صدر ایردوان نے ان تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ترکیہ کے مستقبل کی خاطر کل اپنا فیصلہ سنایا۔

بیرون ملک ووٹروں کی زیادہ تعداد کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کے ہر فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر ہمیں اپنے انتخاب کے ساتھ اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک پر حکومت کرنے کی ذمہ داری سونپی۔

ہم انشاء اللہ آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، جیسا کہ ہم نے گزشتہ 21 سالوں میں کیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 14 مئی کے انتخابات اور 28 مئی کے انتخابات دونوں کا فاتح ترکیہ کی پوری 85 ملین  آبادی ہے، صدر ایردوان  کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ انشاللہ ہم ایسے جیتیں گے جیسے پورا ترکیہ جیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر اپنی جمہوریت، ترقی اور اہداف سے کسی رعایت کے بغیر ترکیہ کی صدی کی راہ ہموار کی ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان، ترکیہ کے ناقابل تسخیر کردار

Read Next

رجب طیب ایردوان کی فتح، عالمی رہنماؤں کی مبارکبادیں

Leave a Reply