Turkiya-Logo-top

ازبکستان ترک ریاستوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

ترک ریاستوں کی تنظیم کا سربراہی اجلاس جمعہ کے روز ازبکستان کے شہر سمر قند میں منعقد کیا جائے گی ۔

سربراہی اجلاس کا موضوع "ترک تہذیب کا نیا دور: مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر” ہوگا۔ سربراہی اجلاس میں ترکیہ، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ترکمانستان کے صدور، وزرائےاعظم سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مختلف امور زیر بحث ہوں گے ۔ معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور کسٹمز کے شعبوں میں تنظیم کے منصوبوں کے کئی اہم امور پر فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور سرکاری دستاویزات کو حتمی شکل دیں گے۔

یہ سربراہی اجلاس تنظیم کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا، جس میں اراکین اور مبصر ریاست ہنگری کے درمیان کثیر طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ خطے اور اس سے آگے کی کئی سیاسی اور اقتصادی پیش رفتوں پر بات چیت ہوگی۔
ترک سربراہی اجلاس کے اختتام پر تنظیم کی گردشی صدارت ازبکستان کو دی جائے گی کیونکہ رہنما تنظیم کے سیکرٹریٹ میں انتظامی تقرریوں سمیت قراردادوں کے ایک سلسلے کے ساتھ سمرقند اعلامیہ پر دستخط کریں گے۔

ترکمانستان کے صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے موجودہ سربراہ کے علاوہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل بغداد امرئیف شرکت کریں گے۔

ازبکستان  ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

Read Previous

مصطفی کمال اتاترک کی 84 ویں  برسی کے موقع پر اسلام آباد ترک سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

Read Next

صدر ایردوان کو امام بخاری ایوارڈ سے نوازا گیا

Leave a Reply