turky-urdu-logo

ایران نے سیکیورٹی کونسل میں امریکہ کو سیاسی شکست دے دی، صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ سیاسی طور پر ایران سے شکست کھا چکا ہے۔ ایرانی نیوز چینل العالم نے صدر روحانی کے حوالے سے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کے اراکین نے ایران پر عائد اسلحے کی خریداری پر عائد پابندیوں میں توسیع کے امریکی مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی قوم پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں لیکن سیاسی طور پر امریکہ ایران کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ وہ سیکیورٹی کونسل کے باقی اراکین کے ساتھ رابطے میں ہے اور نیوکلیئر معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے یکطرفہ طور پر نیوکلیئر معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو ایران اس کا بھرپور سیاسی جواب دے گا۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر اسلحے کی خریداری کیلئے عائد پابندیوں میں توسیع کرے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اپنا کیس مضبوطی کے ساتھ لڑے گا۔

Read Previous

فیس بک: ایووا اور انٹرکنٹینینٹل ہوٹلوں کے گروپ نے بھی کردیا فیس بک کا بائیکاٹ

Read Next

وباء کے دوران ہوائی سفر خطرناک ہو سکتا ہے؟

Leave a Reply