fbpx
ozIstanbul

ترکی کے بغیر نیٹو ادھورا ہے، ترکی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ ترکی کے بغیر نیٹو ادھورا ہے۔ ترکی امریکہ کا ایک مضبوط اور قابل اعتماد اتحادی ہے۔

وہ برسلز میں نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ روس کے S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر ترکی اور امریکہ کے اختلافات راز کی بات نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی بحیرہ روم کے معاملے پر بھی امریکہ اور ترکی میں اختلافات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اختلافات کے باوجود ترکی کو امریکہ کا ایک بااعتماد اور مضبوط اتحادی سمجھتے ہیں اور اس میں بھی کوئی راز نہیں ہے۔ نیٹو میں ترکی کا کردار سب کے سامنے ہے اور ترکی کے بغیر نیٹو ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اور ترکی ایک ساتھ ہیں اور ترکی کے نیٹو میں اپنے بھی مفادات ہیں جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

نیٹو نے بہت سے ایسے معاملات کو بہتر اندار میں حل کیا ہے جہاں رکن ممالک کے درمیان آپس میں شدید اختلافات تھے۔ ان میں مشرقی بحیرہ روم کا معاملہ خاص اہم ہے۔ نیٹو نے اپنے پلیٹ فارم پر ترکی اور یونان کو مذاکرات کی دعوت دی جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ ٹل گیا اور معاملات کسی حد تک سلجھتے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملک نیٹو کے پلیٹ فارم پر ہی ان معاملات کو حل کریں۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس سٹلونبرگ نے کہا کہ روس کے S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترکی کے ساتھ اختلافات اور تحفظات ہیں اور مشرقی بحیرہ روم کے معاملے کی سنجیدگی پر انقرہ تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کا پلیٹ فارم رکن ممالک کے آپس کے اختلافات کو دور کرنے کے لئے ایک بہترین جگہ ہے۔ نیٹو فریقین کا موقف سننے کے بعد ہی کوئی رائے قائم کرتا ہے۔

ترکی اور یونان کی کشیدگی کو دور کرنے کے لئے نیٹو نے نہ صرف انہیں مذاکرات کی دعوت دی بلکہ مشرقی بحیرہ روم میں اپنا بحری بیڑہ بھی بھیجا تاکہ دونوں ملکوں کی فوج میں ٹکراؤ کو ہر صورت روکا جا سکے۔

پچھلا پڑھیں

ترکی 2021 میں دو گنا زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرئے گا

اگلا پڑھیں

ہاتھیوں کی 5 نایاب نسلیں 8 لاکھ سال پہلے ترکی میں رہتی تھیں

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے