fbpx
ozIstanbul

ترکی 2021 میں دو گنا زیادہ سیاحوں کی میزبانی کرئے گا

سیاحت کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ  گذشتہ سال کے مقابلے 2021 میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں دو گنا زیادہ اضافہ ہوگا۔

وزیر  ثقافت و سیاحت  نے میڈیا  کو بتایا کہ اس سال ملک میں 34 ملین غیر ملکی سیاحوں  کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث ترکی نے اپنا سیف ٹوریزم  سر ٹیفیکشن پروگرام متعارف کروایا۔

سیف ٹوریزم پروگرام کے باعث ترکی  سیاحت کے معاملے میں یورپی ممالک سے آگے نکل گیا۔

وزیر ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں ترکی نے 2019  میں 52 ملین سیاحوں کوخیر مقدم کیا  اور جس سے تقریبا 35 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

اگرچہ گذشتہ سال  کورونا وائرس کے باعث  ٹوریزم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 2021 میں  بھی کورونا وائرس کے اثرات جاری رہیں گے  لیکن ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی  حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

پچھلا پڑھیں

ورلڈ وائلڈ لائف نے مستقبل میں آنے والے خطرے سےترکی کو خبردار کر دیا

اگلا پڑھیں

ترکی کے بغیر نیٹو ادھورا ہے، ترکی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، امریکی وزیر خارجہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے