امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز پی 8 اے نے شام کی ساحلی پٹی کے قریب روس کے جنگی ٹھکانوں کے قریب پرواز کی ہے۔ انٹرفیکس ایجنسی کے مطابق امریکی جنگی جہاز نے سِنگولا ایئر بیس سے اڑان بھری اور شام میں ساحلی پٹی کے قریب روسی جنگی ٹھکانوں پر پرواز کی۔ امریکی جنگی جہاز نے روس کے ہمئیم ایئر بیس کے 40 کلومیٹر کے علاقے پر پرواز کی۔ بعد میں امریکی جنگی جہاز سسلی میں سنگولا ایئر بیس کی طرف واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی اینٹی سب میرین جنگی جہاز شام کی ساحلی پٹی پر روس کے ملٹری بیس پر کئی مرتبہ پرواز کر چکے ہیں۔ روسی فوج نے کئی مرتبہ امریکی جنگی جہازوں کا پیچھا کیا ہے جس پر امریکہ نے روس کے ساتھ سخت احتجاج بھی کیا۔