Turkiya-Logo-top

امریکہ کے ایران جنگ پر اخراجات 47.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے!اسلحے کے ذخائر کی بحالی کے لیے 29 ارب ڈالر درکار

ایران کے خلاف جنگ پر امریکہ کے اخراجات 16 اکتوبر تک 47 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو جولائی میں بتائے گئے تخمینے سے 25 فیصد سے زائد ہیں۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے یہ اعداد و شمار امریکی کانگریس کو فراہم کیے گئے ہیں، جن میں جنگی سازوسامان کی بحالی، تباہ ہونے والے فوجی آلات کی جگہ نئے آلات کی فراہمی اور فوجی کارروائیوں کے اخراجات شامل ہیں۔

پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق، جنگ میں استعمال ہونے والے میزائلوں اور گولہ بارود کے ذخائر دوبارہ بھرنے کے لیے تقریباً 29 ارب ڈالر درکار ہیں۔ تباہ یا ضائع ہونے والے فوجی سازوسامان کی جگہ نئے آلات حاصل کرنے پر 6 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ، جبکہ فوجی کارروائیوں اور دیگر آپریشنل اخراجات پر تقریباً 11 ارب 90 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

جولائی میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جنگی اخراجات کا تخمینہ 37 ارب 50 کروڑ ڈالر بتایا تھا۔ تازہ اعداد و شمار میں ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے متاثر ہونے والے امریکی فوجی اڈوں کی مرمت کے اخراجات مکمل طور پر شامل نہیں، جس کے باعث مجموعی لاگت مزید بڑھ سکتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 اکتوبر کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی مکمل کی جائے یا معاہدہ کیا جائے۔ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائیوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، جبکہ امریکی حکام کے مطابق پینٹاگون کو ایسی کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

جنگی اخراجات میں یہ اضافہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں 3 نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، جنگ کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کو متاثر کیا ہے اور ٹرمپ کی عوامی مقبولیت پر بھی دباؤ بڑھایا ہے۔

Read Previous

اسرائیلی اپوزیشن کی نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے لیے عرب جماعتوں سے پارلیمانی اشتراک کی اپیل

Read Next

ترک یومِ جمہوریہ کی 103ویں سالگرہ، ملک بھر میں ثقافتی پروگراموں اور کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام

Leave a Reply