Michael Houghton.jpg
اس سال کے لئے ادویات کے شعبے میں ہونے والی نئی ریسرچ پر نوبل انعام امریکہ اور برطانیہ کے دو سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
نوبل ایوارڈ امریکہ کے ہاروے آلٹر اور برطانیہ کے مائیکل ہوفٹون کو دیا جائے گا۔ دونوں سائنسدانوں نے ہیپاٹائٹس سی کا وائرس دریافت کیا ہے جس پر انہیں نوبل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔
نوبل جیوری کے مطابق یہ ایوارڈ دونوں سائنسدانوں کو ادویات کے شعبے میں دیا جائے گا۔ خون کی بیماری ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ اس بیماری سے ہر سال لاکھوں افراد جگر کے کینسر میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو رہے ہیں۔
سوئیڈن کی نوبل اسمبلی نے کہا ہے کہ اس سے پہلے ہیٹاٹائٹس اے اور بی کے وائرس کی دریافت بڑا اقدام تھا۔ دونوں سائنسدانوں کو ان کی دریافت کے انعام کے طور پر گیارہ لاکھ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔
نوبل جیوری کے مطابق ہیٹاٹائٹس سی کے وائرس کی دریافت سے اس بیماری کے علاج اور اس کی ادویات کی تیاری میں مدد ملے گی اور ہر سال ہزاروں افراد کی جان بچائی جا سکے گی۔