turky-urdu-logo

امریکہ نے بھی پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی

امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے جہازوں کی امریکہ آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر ہوا بازی کے اس بیان کے بعد کہ کئی پاکستانی پائلٹس کے پاس جعلی ڈگریاں ہیں پی آئی اے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ ماہ قریباً ایک تہائی پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا تھا کیونکہ ان کے متعلق شکوک و شبہات ہیں کہ ان کے پاس جعلی ڈگریاں ہیں۔ اس سے پہلے یورپین یونین نے پی آئی اے پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی۔ پی آئی اے نے بھی امریکہ کی طرف سے پابندی عائد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

Read Previous

ترکی: اپریل میں بے روزگاری 12.8 فیصد رہی، ادارہ شماریات

Read Next

کیا وباء کے دوران ریسٹورانٹس میں کھانا محفوظ ہے؟

Leave a Reply