turky-urdu-logo

امریکی فوج کو دنیا کے طاقتور ترین لیزر ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ

امریکی فوج کو دنیا کے طاقتور ترین لیزر ہتھیاروں سے لیس کر دیا گیا ہے۔ "ٹیکٹیکل ہائی پاور آپریشنل ریسپونڈر” (تھور) کو نیو میکسیکو کی کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس پر تیار کیا گیا۔ یہ ہتھیار بیک وقت مختلف اقسام کے حملوں سے بچاوٗ کے لئے انتہائی موْثر ہیں۔

دنیا کے کسی بھی دفاعی ہتھیار کے مقابلے میں لیزر ہتھیار لاکھوں گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ لیزر ہتھیاروں سے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ کسی بھی ملک کے الیکٹرانک سسٹم کو جام بھی کر سکتے ہیں۔

ان ہتھیاروں کی پہلی پروٹو ٹائپ اور فیلڈ ٹیسٹنگ 2024 میں کی جائے گی تاہم امریکہ کے اندر اور مختلف ممالک میں امریکی اڈوں کو ہر قسم کے حملوں سے بچانے کے لئے لیزر ہتھیار 2026 میں امریکی فوج کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

امریکی فوج کے لیفٹننٹ جنرل ایل نیل نے کہا کہ مستقبل میں امریکی فوجی اڈوں اور امریکی مفادات کو بچانے کے لئے لیزر ہتھیار انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ ہائی انرجی لیزر ایک وقت میں ایک حملے کو ناکام بناتی ہے لیکن ہائی پاورڈ مائیکرو ویوز ایک ہی وقت میں مختلف حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی فوج کو یہ دونوں ٹیکنالوجیز جلد ہی فراہم کر دی جائیں گی۔

Read Previous

فلسطین: مسجد ابراہیم میں قتل عام کو 27 سال ہو گئے

Read Next

ترکی میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال

One Comment

  • امریکی جتنی بھی خطرناک ٹیکنالوجی استعمال کر لیں یا بنا لیں
    اب اس ٹیکنا لوجی کو افغانستان یا مشرق وسطیٰ میں لانے کی کوشش
    نہی کرینگے، کیونکہ ان کی ٹیکنالوجی ان خطوں سے پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے،

Leave a Reply