turky-urdu-logo

منفرد فن تعمیر پر بنی ترک لائبریری نے آئن سروسز کا آغاز کر دیا

ترکی کے شمالی صوبہ کارابوک میں کتابوں کی شکل میں تیار کردہ لائبریری نے وبا کے دوران آئن لائن سروسز کا اجرا کیا۔

کارابوک یونیورسٹی کے  کیمپس میں موجود  یہ لائبریری کامل گولے کے تعاون سے تعمیر کی گئی تھی اور لائبری کا نام انہی کے نام پر  رکھا گیا۔

لائبریری کی فن تعمیر امریکہ میں کینساس سٹی پبلک لائبریری سے مشابہت رکھتی ہے اور ترکی میں تقریبا  190 یونیورسٹیوں کی  لائبریریوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

عالمی وبا  کے دوران جب کئی  علاقوں میں تعلمی سلسلہ آن لائن منتقل کردیا گیا   5 لاکھ افراد  نے اس لائبریری کے ذریعے مواد ڈاون لوڈ کیا۔

لائبریری سے مجموعی طور پر  ایک لاکھ  16 ہزار  943 صارفین مستفید ہوئے جس میں طلباء خود چیک سسٹم کے ذریعے کتابیں   لے اور واپس کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ م بذریعے  موبائل اسکین کر نے اور پاکٹ لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے۔  

Read Previous

ترکی میں تائیوان کی براہ راست سرمایہ کاری دس گنا بڑھ گئی، سفیر تائیوان

Read Next

ترک صدر اور افغان وزیر مواصلات کی انقرہ میں ملاقات

Leave a Reply