یونیسکو نے ناول کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں ترک خاتون سائنس دان کی کاوشوں کو سراہا۔
یونیسکو کے ٹوئٹر پر آفیشل اکاونٹ سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ "لمحہ فکریہ۔۔ کورونا وائرس ویکسین کی دوڑ میں ترک ڈاکٹر اوزیلم تورجی کا کردار اہم ہے۔”
"صنف ، نسل یا مذہب سے بالاتر ، سائنس تب سب سے زیادہ طاقتور ہو تی ہے جب اس میں زیادہ سے زیادہ تنوع شامل ہو۔”
بائیوٹیک – فائزر ویکسین میاں بیوی اوزلیم تورجی اور اوگرشاہین نے تیار کی ، جو اس وقت جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن ہیں۔
دوا ساز کمپنی بائیو ٹیک کی بنیاد رکھنے والے اس جوڑے نے بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچا دی اور "امیگریشن کامیابی کی کہانی” کے طور پر بڑے پیمانے پر سراہے گئے۔