turky-urdu-logo

ترکی: بے روزگاری 13.4 فیصد اور کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ترکی میں معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ اگست میں ترکی کی غیر ملکی ادائیگیوں کا عدم توازن بڑھ گیا ہے۔ اس سال اگست میں ترکی کو غیر ملکی ادائیگیوں اور وصولیوں میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

گذشتہ سال اگست میں یہ خسارہ 3.3 ارب ڈالر تھا۔

گذشتہ سال اگست سے اس سال اگست تک ترکی کا کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 23.2 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ بڑھنے کی بڑی وجہ ایکسپورٹس میں کمی ہے۔

ترکی کو بارہ ماہ میں 5.3 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ہے جو ایک سال پہلے 3.9 ارب ڈالر تھا۔ سروسز سیکٹر میں بھی ترکی کو اس سال 1.1 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔

بے روزگاری:

جولائی میں بے روزگاری کی شرح 13.4 فیصد رہی۔ ترک محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پندرہ سال اور اس سے زائد عمر کے 3 لاکھ 69 ہزار بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اس سال جولائی میں بے روزگاروں کی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ ہو چکی ہے۔

نان ایگریکلچر سیکٹر میں بے روزگای کی شرح 0.6 فیصد کم ہو کر 15.9 فیصد ہو گئی۔

15 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح 26 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس سال جون میں بے روزگاروں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ تھی۔

Read Previous

زیرو ویسٹ منصوبے کے تحت 5 لاکھ ری سائیکل شدہ نوٹ بکس بچوں میں تقسیم

Read Next

رواں ہفتے تھیٹر میں پانچ فلمیں دکھائی جائیں گی

Leave a Reply