Turkiya-Logo-top

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے یوگنڈا سے امیدوار سفیر اولارا اوتونو نے اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام یقینی بنانا ضروری ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کثیرالجہتی نظام اور عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل ادارے کے تین بنیادی ستونوں، یعنی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق پر متوازن اور مربوط انداز میں توجہ مرکوز رکھیں گے۔

ملاقات میں یوگنڈا کے سابق وزیراعظم اور صدر کے خصوصی نمائندے روحاکانا روگونڈا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ امنہ بلوچ بھی موجود تھے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ؔسفیر اولارا اوتونّو نے پاکستان کی جانب سے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مقاصد کے لیے مسلسل کردار کو سراہا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Read Previous

حکومتِ پاکستان اور جماعتِ اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشترکہ کمیٹیاں بنانے پر اتفاق

Leave a Reply