turky-urdu-logo

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تمام مقدس کتب کی بے حرمتی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقدس کتابوں کے خلاف تشدد کی تمام کاروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قرار داد منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد یورپی ممالک میں قرآن مجید کو جلانے اور بے حرمتی کے متعدد واقعات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ جس میں سویڈن میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی بھی شامل ہے۔

اس حادثے کی پولیس نے اجازت دی تھی اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں میں غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔

مسلم رہنماؤں اور سیاست دانوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طرح کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی اظہار رائے کی آزادی کے قوانین میں شامل نہیں ہے۔

193 رکنی جنرل اسمبلی نے مراکش کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

اسمبلی  نے لوگوں کے خلاف ان کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کی تمام کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ان کی مذہبی علامتوں، مقدس کتابوں، گھروں، کاروباروں، جائیدادوں، اسکولوں، ثقافتی مراکز یا عبادت گاہوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

نیز مذہبی مقامات اور مزارات پر ہونے والے تمام حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

12 جولائی کو جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی قرارداد کے خلاف مغربی ممالک کے ووٹوں کے باوجود قرآن پر حالیہ حملوں کی مذمت کی تھی۔

قرارداد میں قرآن کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور انہیں ”مذہبی منافرت کی کارروائیاں” قرار دیا گیا ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی القدس سے محبت کے اعتراف میں ایک فلسطینی اسکوائر کا نام ایردوان اسکوائر رکھ دیا گیا

Read Next

ترکیہ بیرونی اور اندرونی رکاوٹوں کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کی ترقی کے لیے دن رات کام کرتا رہے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply