
سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ چار جون تک جاری ہوں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت حج و عمرہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ عازمین حج کی پروازوں کا آغاز ہو چکا ہے ، حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ کے اجرا کی آخری تاریخ چار جون 2023 (15ذی قعدہ 1444ھ)ہے اس کے بعد جاری نہیں ہوں گے۔ 15 ذی قعدہ سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی۔
اس سے قبل وزارت حج نے بیان میں کہا تھا کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے۔ عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون (29 ذو القعدہ ) ہے۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر مقیم غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔