نیویارک: نامعلوم افراد کا  ترکش ہاوس پر حملہ، اقوام متحدہ کی  مذمت

نیو یارک میں ترک ہاوس پر نامعلوم افراد نے رات 3:11 منٹ  میں  حملہ کیا ۔ نیو یارک میں ترک قونصل جنرل ریحان اوزگور نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آور نے  عمارت پر حملہ کر کے  عمارت کی کھڑکیاں توڑی۔ جبکہ کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔  حملہ سے عمارت کی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔ حملہ آور کی شناخت  تاحال نہ ہو سکی۔ حملہ آور حملے کے بعد ایک جیمی  نشانی کے طور پر چھوڑ گیا تھا

 

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس  واقعے سے نیویارک میں مقیم ترک شہریوں کے  ووٹنگ کے عمل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔ ترکش ہاوس میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترک وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک ہاوس پر حملہ ایک نفرت انگیز عمل تھا ۔ہمیں امید ہے کہ کہ نیویارک میں ترک ہاؤس پر حملے کے ذمہ داروں کی فوری شناخت ہو جائے گی، ہمارے سفارتی مشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تحفظ فراہم کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ترک ہاوس پر حملے  کی شدید مزمت کی گئی ہے اور  فوری تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ الیکشن کے دوران  اس طرح کے حملوں کی اقوام متحدہ  شدید مزمت کرتا ہے  اور ہم امریکی حکام سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ  ذمہ دار افراد کی تلاش کی جائے اور  ان کے خلاف  قانونی کاروائی کی جائے

 

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان کی ترکیہ ریڈیو ، ٹیلی ویژن کارپوریشن کی مشترکہ نشریات میں شرکت

Read Next

عمرہ پرمٹ 4 جون تک جاری رہے گا،سعودی حکام

Leave a Reply