صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے صحن مطاف میں دھوپ سے بچانے کے لیے زائرین میں چھتریاں تقسیم کی گئیں۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت پر زائرین میں چھتریاں تقسیم کی گئیں۔
صدارت عامہ کی ڈویلپمنٹل یوتھ کونسل کے سربراہ فادی بن مبیرک السلمی نے وضاحت کی کہ یہ اقدام مسجد الحرام میں آنے والے زائرین اور عمرہ ادا کرنے والوں کو سکون فراہم کرنے اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔