turky-urdu-logo

پوری دنیا اناج بحران سے نمٹنے میں ترکیہ کی کاوشوں کا اعتراف کر رہی ہے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین کے درمیان اناج  برآمد  کا معاہدہ ہونا  انقرہ کی سفارتی کامیابی کا  ثبوت ہے ۔

صدر ایردوان نے کابینہ  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  پوری دنیا اس بات کو قبول کرتی ہے کہ     اناج بحران حل کرنے میں ترکیہ کا کردار کلیدی رہا ہے ، اور پوری دنیا ترکیہ کی کاوشوں کا  اعتراف بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ترکیہ کی قیادت میں شروع کیا گیا یہ کام ایک اہم سفارتی کامیابی ہے

صدر ایردوان کا یہ بیان  اناج سے لدا پہلا جہاز یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے لبنان کے لیے روانہ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان گندم برآمدگی معاہدے کے مطابق استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز یوکرین کی تین بندرگاہوں سے گندم کی محفوظ برآمدگی کو یقینی بنائے گا۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یوکرینی اناج برآمدگی کا معاہدہ کچھ دن قبل اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا تھا۔

رواں برس فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے گندم برآمدات کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں اناج قلت پیدا ہو گئی تھی اور  اناج کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا

Read Previous

پیرو میں مونکی پاکس کی وجہ سے پہلی ہلاکت

Read Next

پاکستان: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

Leave a Reply