یوکرین نے ترکی سے ڈرون طیارے اور جنگی بحری جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکش ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی کے صدر اسماعیل دمیر نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھ رہا ہے۔
ترکی اور یوکرین کے درمیان ڈرون طیاروں اور جنگی بحری جہاز کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط یوکرین کے دارالحکومت کائیو میں ہوئے جس پر دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے دستخط کئے۔
یوکرین بحیرہ اسود میں اپنی بحری قوت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اسی لئے ترکی سے جدید جنگی بحری جہاز کی خریداری کا معاہدہ طے کیا ہے۔
ترک جنگی بحری جہاز سمندر کی سطح اور زیر سمندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یوکرین ترکی کے بحری جنگی جہازوں کی مدد سے بحیرہ اسود میں پیٹرولنگ اور سمندری حدود کی حفاظت کے لئے اقدامات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے
Tags: ترک دفاعی صنعت