turky-urdu-logo

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات  فروخت  کرنےکی منظوری دے دی۔

پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دی ہے،  اس کا ٹھیکہ لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔

امریکی ادارے یو  ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے  یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔

Read Previous

ترکیہ اور سربیا کے درمیان میڈیا،مواصلاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

Read Next

ترک کلچر روڈ فیسٹیول اس سال مختلف شہروں میں منعقد ہو گا

Leave a Reply